کے پی ایچ بی میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے قحبہ گیری کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دھرما ریڈی کالونی فیس ۔I میں ا یک مکان پر دھاوا کیا جہاں انتہائی رازداری میں جسم فروشی کا کاروبار چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو گاجولالہ راجارم ولیج کے ساکن ہیں جبکہ دو مفرور بتائے گئے ہیں جن کی شناخت کو پولیس کے پی ایچ بی نے ظاہر نہیں کیا ۔ آسان انداز میں پیسہ کمانے کیلئے لڑکیوں کو دوسرے مقامات سے منتقل کرتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا تھا ۔ پولیس مفرور ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔