کے پی شرما اولی کی بحیثیت وزیراعظم نیپال آج حلف برداری

   

کھٹمنڈو: نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کمال ڈاہل حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے ہیں۔نیپال کے نئے وزیراعظم اپنی کابینہ کے ساتھ پیر کو حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ کے پی شرما اولی اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ 11 اکتوبر 2015 سے 3 اگست 2016 تک اور دوسری مرتبہ 5 فروری 2018 سے 13 جولائی 2021 تک نیپال کے وزیراعظم رہے تھے۔