کے کویتا اور دامودھر ریڈی کی حلف برداری

   

عبوری صدر نشین امین الحسن جعفری نے حلف دلایا ، محمد محمود علی کے علاوہ دوسروں کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ارکان قانون ساز کونسل کے کویتا اور کے دامودھر ریڈی نے آج کونسل کی رکنیت کا حلف لیا ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدر نشین سید امین الحسن جعفری نے ان دونوں نو منتخب ارکان کو کونسل رکنیت کا حلف دلایا ۔ وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی نے حلف لینے والے ارکان کے کویتا اور دامودھر ریڈی کو کونسل کے رولس بکس اور شناختی کارڈس حوالے کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس حلف برداری تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمود علی ، ستیہ وتی راتھوڑ ارکان پارلیمنٹ کے آر سریش ریڈی ، بی بی پاٹل ، ریتو بندھو سمیتی کے صدر نشین پی راجیشور ریڈی ارکان اسمبلی شکیل عامر ، گنیش گپتا ، سنجے کمار ارکان قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین ، گنگا دھر گوڑ ، بھانو پرساد راؤ ، ایم ایس پربھاکر ، ایل رمنا سکریٹری مقننہ ڈاکٹر نرسمہا چاریلو سابق ارکان قانون ساز کونسل سرینواس ریڈی ، این لکشمن گریٹر حیدرآباد کے سابق مئیر بی رام موہن راؤ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ وزراء نے کے کویتا اور دامودھر ریڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔ ن