جگتیال : آج صبح رکن قانون ساز کونسل و دختر کے سی آر کے کویتا نے جگتیال کا دورہ کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور حلقہ چپہ دنڈی رکن اسمبلی سنکے روی شنکر اور ضلع کلکٹر جی روی آرڈی او مادھوری اور بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا معاینہ کیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے سات سالہ دورہ حکومت میں تلنگانہ نے مثالی ترقی کی ۔ اور کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ترقیاتی و فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کی سمت گامزن ہے ۔ حیدرآباد کی طرح جگتیال میں بھی 212 کروڑکی لاگت سے 4520 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے سی آر کا کارنامہ ہے ، ہر غریب بے گھر کو مکان کے خواب کی تعبیر ہی ریاستی حکومت کا مقصد ہے ۔ ملک میں آزادی سے غریبوں کو جو مکان دیئے گئے وہ مکانات اور ٹی آریس حکومت میں تعمیر کیے جارہے مکانات میں فرق عوام دیکھ رہی ہے۔جگتیال میں زیر تعمیر مکانات کا کے سی آر مشاہدہ کریں گے تو کافی خوشی محسوس کرینگے ۔ آیندہ سال تلنگانہ یوم تاسیس2جون تک مکانات کے تعمیری کام مکمل اورمستحقین میںتقسیم کئے جائینگے۔انھوں نے تعمیراتی کاموں کی بغیر کسی روکاوٹ کے انجام دہی کی ارکان اسمبلی سے خواہش کی اور صحا فیوں کو بھی اسی کالونی میں ایک بلاک منظور کرنے کا تیقن دیا۔ جگتیال کو ضلع کادرجہ دینے کے دیرینہ خواب کو کے سی آر نے وعدے کے مطابق پورا کیا اور یہی نہیں میڈیکل کالج کی منظوری بھی عمل میں لائی ۔ رکن اسمبلی سنجے کمار نے سوپر اسپشلیٹی ہاسپیٹل کیلئے خواہش کی ہے بہت جلد چیف منسٹر سے بات کرکے اسکی منظوری کا بھی تیقن دیا اس موقع پر ڈاکٹر یم سنجے کمار رکن اسمبلی جگتیال نے کہا کہ کے کویتا کی کاوشوں سے ہی جگتیال میں 4520 ڈبل بیڈ روم مکانات منظوری عمل میں لائے گی ۔ بلدیہ جگتیال کونسل نے بھی اس کالونی کو کے سی آر کالونی کے نام سے موسوم کرنے گزشتہ روز متفقہ قرارداد منظور کرنے پر اظہار تشکر پیش کیا۔رکن قانوان ساز کونسل کے کویتا نے کالونی میں پانی کی سربراہی کیلئے بھی فنڈس منظور کیے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیر مین بلدیہ سرینو ، مقامی سرپنچ یم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی اورمحمد عبدالقادر مجاہد میناریٹی پریسیڈینٹ اور محمد امین الحسن سینئر قاید اور اعتمادالحق اور دیگر موجود تھے۔