کے ۔ چندر شیکھر راؤ کے ساتھ تصاویر کے چھیڑ چھاڑ، ایک آدمی گرفتار

,

   

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے ۔ چندر شیکھر راؤ کی شبیہ کو متاثر کرنے والی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل کرنے پر حیدرآباد پولیس نے ایک آدمی کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ولا ساگر سائی کمار متوطن کریم نگر نے سوشل میڈیا پر چیف منسٹر کے سی آر ایک ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے وزیر اعلی کی شبیہ کو متاثر کرنے کی مبینہ کوشش کی ہے ۔ پولیس نے اس کے خلا ف ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔