غازی آباد، 6 جون (ایجنسیز) اترپردیش کے غازی آباد میں بھوجپور پولیس اسٹیشن علاقہ میں ہندو گروپس نے ایک مسلم ٹرک ڈرائیور اور اس کے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر ذبح کی گئی گائے کی باقیات لے جانے کا الزام عائد کیا۔ منگل کی رات دیر گئے پیش آئے پریشان کن واقعہ میں نام نہاد گاؤ رکھشا تنظیموں کے ارکان نے ٹرک کو زبردستی روکا اور اس کی تلاشی لی اور آگ لگا دی گئی۔ ریاست میں مذہبی ہراسانی پر تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ٹرک میں گوشت ضرور تھا لیکن حقائق کی جانچ پڑتال کئے بغیر نام نہاد عناصر نے تشدد کیا۔