گارسیٹی ہندوستان میں امریکہ کے اگلے سفیر ہوں گے

   

واشنگٹن: لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی ہندوستان میں امریکہ کے اگلے سفیر ہوں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی “ہندوستان میں امریکہ کے ایک شاندار نمائندے ” ہوں گے ، لیکن انہیں “سینیٹ میں تیزی سے ووٹ حاصل کرنا پڑے گا”۔ وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا، “صدر کو میئر گارسیٹی پر اعتماد ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ وہ ہندوستان میں ایک بہترین نمائندہ ہوں گے ۔” انہوں نے کہا، “ان کی (مسٹر گارسیٹی) نامزدگی کمیٹی میں دو طرفہ حمایت کے ساتھ متفقہ طور پر آگے بڑھے اور ہم سینیٹرز کے ساتھ مل کر ان کی نامزدگی کے لیے دو طرفہ حمایت حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔’’ دریں اثناء امریکی نائب قومی سلامتی مشیر برائے بین الاقوامی اقتصادیات دلیپ سنگھ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔