میدک /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے رامائم پیٹ پر اکسائز عہدیداروں نے ایک شخص مسٹر نیکٹپا ریڈی سنگھ کو گانجہ کے پیاکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ سرکل انسپکٹر اکسائز مسٹر ایس کرشنا نے بتایا کہ اس شخص کے قبضہ سے 980 گرام کے گانجہ پیاکٹس ضبط کرکے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ اس دھاوے میں سرکل انسپکٹر کے ہمراہ سب انسپکٹر آر نریش کمار ہیڈ کانسٹیبل مسرز محمد اشفاق ، سریندر بھی موجود تھے ۔