حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ نے تکارام گیٹ پولیس نے گانجہ فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وڈر بستی میں ایک مکان پر دھاوا کیا اور اس مکان سے 3 کیلو گانجہ کو ضبط کرتے ہوئے 23 سالہ جی کارتک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارتک پیشہ سے لیبر ہے جو ایک سمنٹ کی دوکان میں کام کرتا ہے۔ 2 جون کو جب کارتک آر آر سی گراؤنڈ کے قریب ریلوے ٹریک سے گذر رہا تھا تو اس نے کونارک ٹرین سے ایک بیاگ کو گرا ہوا پایا اور اس بیاگ کو اس نے حاصل کرلیا جس میں گانجہ کے پیاکٹس موجود تھے۔ کارتک گانجہ کا عادی اور اس نے گانجہ کی شناخت کرلی اور طلب کے مطابق اس کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اور فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے کارتک کو گرفتار کرلیا۔ع