گانجہ فروختگی کے الزام میں نیپالی باشندہ گرفتار

   

حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) روزگار کی تلاش میں شہر آنے کے بعد گانجہ کا کاروبار کرنے والے ایک نیپالی باشندہ کو گوپال پورم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ دنیش روی عرف پدا نیپالی ساکن فٹ پاتھ مٹو گوڑہ متوطن نیپال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 60 گرام گانجہ پر مشتمل پیاکٹس کو ضبط کرلیا جو ان پیاکٹس کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پدا نیپالی کو سابق میں جی آر پی سکندرآباد نے گرفتار کیا تھا جو جنوری میں جیل سے رہا ہوا۔ ریاست میں گانجہ کے خلاف جاری مہم کے سبب دھول پیٹ میں گانجہ دستیاب نہیں ہوا جس کے بعد اس نے بیدر کا رخ کیا اور بیدر سے گانجہ خرید کر حیدرآباد میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ع