حیدرآباد 5 اگست (سیاست نیوز) اڈیشہ سے اترپردیش منتقل کئے جارہے ایک بڑے بین ریاستی گانجہ منتقلی ریاکٹ کا ایگل ٹیم نے پردہ فاش کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 847 کیلو گانجہ ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایلائیٹ ایکشن گروپ آف ڈرگ لا انفورسمنٹ (ایگل) ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران شمس آباد علاقہ سے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے افروز 29 سالہ، کے دھنداور 26 سالہ راجندر باجنگ ساکنان ملکاجگیری کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے عادی مجرمین ہیں۔ اڈیشہ سے برائے کھمم برائے حیدرآباد اس گانجہ کو اترپردیش منتقل کیا جارہا تھا کہ ایگل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور سخت نظر رکھتے ہوئے توند پلی علاقہ سے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دھند سابق میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔ راجمندری کی جیل میں سزا کاٹنے کے بعد دھند باہر آیا اور اس نے دوبارہ گانجہ کا کاروبار شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اترپردیش کے لئے ابھی تک منتقل کئے گئے گانجہ کی بڑی کھیپ منتقل کرچکا ہے جبکہ راجندر باجنگ 150 کیلو گانجہ کے معاملہ میں گرفتاری کے بعد 10 ماہ وشاکھاپٹنم جیل میں سزا کاٹ چکا ہے۔ ایگل ٹیم نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے بعد بڑے نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا۔ پولیس کے مطابق رمیش سکری جو مفرور ہے وہ اس بڑے ریاکٹ کا ایک سرغنہ ہے۔ اس کے ساتھی جگدیش کلدیپ کے ذریعہ شیبو عرف شیبا اور باسو جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں، گانجہ کی پیداوار کیا کرتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جگدیش کلدیپ نیٹ ورک کے ذریعہ بڑی مقدار میں گانجہ خرید کر شفیق عرف شفیع جو اترپردیش کا ساکن ہے، بڑے آڈر کیا کرتا ہے اور گاڑی روانہ کرتا ہے۔ ایگل پولیس نے اس ریاکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 847 کیلو گانجہ، مہیندرا بولیور، پک اپ ویان، دو موبائیل فونس اور ایک تلوار کو ضبط کرلیا۔ع