گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے حشش تیل اور گانجہ کی منتقلی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور تین افراد 21 سالہ ٹی آر پون کلیان ساکن چندا نگر، 25 سالہ کے راکیش ساکن ماروتی نگر سنتوش اور 29 سالہ پی پرمود کمار گوڑ ساکن چنتل کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 120 ایم ایل حشش تیل 600 گرام گانجہ موبائیل فون اور موٹرسیکل ضبط کرلیا۔ یہ ٹولی حشش تیل کی ایک چھوٹی بوتل 2 ہزار تا 2500 روپئے میں فروخت کرتے تھے۔ انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس عبدالجاوید کی ٹیم نے یہ ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی میں سب انسپکٹرس سرینواسلو اور محمد شاہنواز شفیع و دیگر موجود تھے۔ ع