گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے افضل گنج پولیس کے اشتراک سے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو ایم بی بی ایس میٹرو اسٹیشن کے قریب پارکنگ سے گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 14 کیلو گانجہ اور ایک موبائیل فون ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ اے پوڈار اور 40 سالہ سمگنل منڈل ساکناں ملکانگیری اوڈیشہ کو گرفتار کرلیا۔ سال 2021ء میں ضلع نلگنڈہ میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ مارچ 2022ء میں جیل سے رہائی کے بعد یہ لوگ اپنے آبائی مقام واپس لوٹ گئے اور روزگار کی تلاش کی جس کے بعد دوبارہ گانجہ کا کاروبار شروع کیا جو گرفتار کرلئے گئے۔ع