حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگری زون نے گانجہ منتقلی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کا ایک اور رکن مفرور بتایا گیا ہے۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آر کے پورم پلی کے قریب دو افراد کو حراست میں لیا اور ان کی تلاشی لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جس میں 22 سالہ سبلے بھارت ساکن عادل آباد اور 22 سالہ وی رتوبک راج نلگنڈہ شامل ہیں جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سرغنہ گوٹھی مہربان ساکن عادل آباد مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھارت نے اپنے رشتہ دار مہربان سے گانجہ کو کم قیمت میں خرید کر زائد قیمت میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور اس سازش میں رتوبک راج بھی شامل ہوگیا۔ مہربان سے گانجہ خرید کر اس گانجہ کو شہر منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے 510 گرام گانجہ 3,420 روپئے نقد رقم اور 2 موبائیل فون ضبط کرلئے گئے اور مفرور کی تلاش جاری ہے۔ع