حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش سے مہارشٹرا منتقل کئے جارہے گانجہ کے بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے راچہ کنڈہ ایس او ٹی نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 1820کیلو گانجہ ایک لاری ،ایک کار، 7 موبائل فون، 41 ہزار روپئے نقد رقم کو جملہ 3 کروڑ 7 لاکھ 93 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد جن کا تعلق مغربی بنگال اور مہاراشٹرا ریاست سے پایا جاتا ہے ۔ پولیس نے سنجے لکشمی ، سنجے بالاجی کالے ، ابھیانکلیان پوار ، سنجے چھاوگلے اور بھارت کلا اپا کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ لوگ جو آپس میں رشتہ دار ہیں مہاراشٹرا سے تعلق رکھتے ہیں جو سیلیورو آندھراپردیش سے ریاست مہاراشٹرا گانجہ منتقل کرنے کا کام کرتے تھے ۔ ایک خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی ایل بی نگر نے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ع