ادے پور: راجستھان میں یکم اپریل 2019 سے پہلے خریدی گئی تمام قسم کی گاڑیوں میں ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نیمی چند پاریک نے کہا کہ یکم اپریل 2019 سے پہلے خریدی گئی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس نہیں لگوائے گئے ہیں۔ اب بھی، گاڑیوں کے مالکان پرانی گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے ایس آئی اے ایم پورٹل پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2019 سے پہلے دستیاب نمبر پلیٹس کے ساتھ آسانی سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی تھی یا انہیں آسانی سے ہٹایا جاسکتا تھا۔ ایسے میں پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کے لیے کسی بھی جرم میں ملوث گاڑیوں کا سراغ لگانا مشکل ہوجاتا تھا۔ اب ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگنے سے گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم میں کمی آئے گی کیونکہ یہ صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور گاڑی میں لگنے کے بعد کھلتا نہیں ہے ، بلکہ ان کے ہنج کوکاٹنا پڑتا ہے ۔