آر ٹی اے عہدیدار امکانات تلاش کرنے میں مصروف
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گاڑیوں کے رجسٹریشنس کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ( آر ٹی اے ) دفاتر پر طویل قطاریں ہونے کے درمیان محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑی کی خریدی پر شورومس پر ہی مستقل رجسٹریشن کرنے کے امکانات تلاش کیے جارہے ہیں ۔ گاڑی مالکین کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے پر توجہ دی جارہی ہے چونکہ اس سسٹم پر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس لیے آر ٹی اے عہدیدار یہاں اسی طریقہ کار کو اختیار کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔