گاڑیوں کی تنقیح کے دوران حملہ، ہوم گارڈ زخمی

   


میدک۔ 17 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک کے توپران پر پیش آئے ایک واقعہ میں ڈیوٹی پر متعین پولیس ہوم گارڈ مسٹر شیخ حفیظ پر ایک شخص نے کلہاڑی سے سر پر وار کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسٹر حفیظ اپنے دیگر ساتھی پولیس اہلکاروں کیساتھ توپران کے سنگاریڈی۔نرساپور ایکس وے پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔اس دوران توپران کامتوطن ایک شخص مسٹر ملیش جونشہ میںدھت تھااپنی بائیک پرجارہاتھاہوم گارڈحفیظ نے گاڑی روکتے ہوئے گاڑی سے متعلق درکار دستاویزات طلب کیا جس پر ملیش برہم ہوتے ہوے ساتھ موجود کلہاڑی سے سر پر حملہ کردیا۔ حفیظ کر سر سے خون بہنے لگا حملہ آور ملیش بھاگنے کی کوشش کی۔لیکن ڈیوٹی پر ساتھی کانسٹبلس پھرتی کیساتھ ملیش کو پکڑ لیا اور زخمی حفیظ کو مقامی ایریا ہسپتال منتقل کردیا جہاں حفیظ کی مرہم پٹی کی گئی۔بتایا جاتا ہیکہ زخمی ہوم گارڈ حفیظ کی حالت مستحکم ہے۔