نئی دہلی ۔30مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)مرکز نے آج مختلف دستاویزات جیسے ڈرائیونگ لائیسنس ، پرمٹس اور رجسٹریشن کی کارکرد مدت کو 30 جون تک بڑھادیا ۔ یہ اقدام اُن گاڑیوں کے لئے ہے جن کی مدت یکم فبروری کے بعد سے کسی بھی تاریخ پر ختم ہوتی ہو ۔ مرکزی وزارت حمل و نقل نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو اڈوائیزری میں مشورہ دیا کہ ایسے ڈاکیومنٹس کو 30 جون تک کارکرد سمجھا جائے ۔ وزارت نے تمام ریاستوں سے کہاکہ اس اڈوائیزری پر من و عن عمل کیا جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپوٹرس کو اپنی معمول کی خدمات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے پائے اور لاک ڈاؤن میں عوام کو مشکلات پیش نہ آئے ۔