احمد آباد: احمد آباد میں جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے اتوار کو کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف ہے اور یہ مذہب کو کمزور کرتا ہے ۔ گجرات اسمبلی الیکشن کیلئے دوسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ سے پہلے یہاں پر ایک صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ، کیونکہ اسلام میں ان کی ایک یقینی جگہ ہے ۔