گجرات انتخابات: اب انتخابی مہم زوروں پر، وزیراعظم مودی، راہل گاندھی اور اروند کیجریوال میدان میں

   

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے کل پیر کو زبردست مہم چلائی گئی۔ تینوں بڑی پارٹیوں بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے تجربہ کار میدان میں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، راہول گاندھی، اروند کیجریوال ریلیاں کر رہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ سے لے کر اشوک گہلوت تک چھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ گجرات میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔