احمدآباد ؍ شملہ : گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جمعرات 8 ڈسمبر کو کی جائے گی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے ساری تیاری کرلی ہے۔ ہماچل میں اسمبلی انتخابات نومبر میں منعقد ہوئے تھے جبکہ گجرات میں 182 رکنی اسمبلی کیلئے دو مرحلوں میں یکم ؍ اور 5 ڈسمبر کو پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے گجرات کی پوری ریاست میں 37 مراکز ووٹوں کی گنتی کیلئے قائم کئے ہیں۔ گجرات چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی ۔ گجرات میں 1995ء سے بی جے پی برسراقتدار ہے اور ریکارڈساتویں مرتبہ کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہماچل میں بھی موجودہ طور پر بی جے پی کا اقتدار ہے ۔ تاہم کانگریس کی کامیابی ممکن ہے کیونکہ اقتدار باری باری تبدیل ہوتا رہا ہے۔