گجرات فسادات کے ملزم بابوبجرنگی کو ضمانت

   

نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے گجرات فسادات 2002ء کے دوران ایک ہجوم کی جانب سے 97 مسلمانوں کو ختم کرنے اور نروڈاپاٹیہ قتل عام کیس میں 21 سال کی جیل کی سزاء کاٹنے والے سابق بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی کو ضمانت دے دی ہے۔ ان کی طبی حالت پر غور کرتے ہوئے عدالت نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ وہ پوری طرح نابینا ہوچکا ہے۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر اور اجئے رستوگی کی بنچ نے یہ احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو ان کی طبی جانچ کروانے کے بعد میڈیکل سرٹیفکیٹس کا معائنہ کرتے ہوئے بجرنگی کو رہا کردے۔ بجرنگی کے وکیل نے میڈیکل گراونڈ پر ضمانت دینے کی اپیل کی تھی۔