سورت: گجرات کی سورت پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے شہر میں 16 فرضی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ ڈاکٹر بغیر کسی ڈگری کے میڈیکل پریکٹس کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے کلینک سے ادویات کا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا۔ جعلی ڈاکٹروں کیخلاف مہم میں ایس او جی کی چار مختلف ٹیموں نے شہر کے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ایس او جی نے پانڈیسرا علاقہ سے 9 اور ڈنڈولی علاقہ سے 7 ڈاکٹروں کو گرفتار کیا۔