احمد آباد۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی اپیل پر گجرات میں 30 ہزار ڈاکٹرس نے ملک گیر سطح کی ہڑتال میں حصہ لیا ۔ یہ ہڑتال مرکز کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ آیورویدک فزیشنس کو کچھ مخصوص سرجریز تربیت کے بعد انجام دینے کی اجازت کے خلاف کی جا رہی ہے ۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے ڈاکٹرس سے اپیل کی تھی کہ جمعہ کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک تمام غیر لازمی اور غیر کووڈ خدمات کو روک دیا جائے ۔ یہ اپیل مرکزی حکومت کے ایک فیصلے کے خلاف کی گئی تھی ۔ مرکز نے پوسٹ گریجویٹ آیورویدک فزیشنس کو کچھ سرجریز کرنے کی اجازت دی ہے جو تربیت کے بعد کی جاسکتی ہیں۔ آئی ایم اے ملک بھر میں ایلوپیتھی ڈاکٹرس کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔ ہڑتال سے تاہم ایمرجنسی خدمات ‘ لیبر رومس ‘ ایمرجنسی سرجریز ‘ آئی سی یو اور انتہائی نگہداشت کو استثنی دیا گیا تھا ۔