گجرات میں بی جے پی کو پچھلے انتخابات کی طرح سیٹیں ملنا مشکل : جگنیش میوانی ا۔ عارفہ خانم شیروانی کا شو

,

   

جگنیش گجرات کے ایک نوجوان لیڈر ہے اور ایک با صلاحیت نوجوان ہے انہوں نے کہا ہے کہ ۲۰۱۴ میں بی جے پی کو ۲۵ کی ۲۵ کی سیٹوں پر جیت حاصل ہو چکی تھی ،اور اسمبلی انتخابات کے وقت امیت شاہ نے کہا تھا کہ وہ ۱۵۰ سے زیادہ سیٹوں پر اپنی جیت درج کریں گے مگر ۹۹ پر آکر بی جے پی رک گئی اور ا نکو اپنی امید کے مطابق کامیابی مل نہیں سکی ۔مگر اس بار لوک سبھا میں بھی انکو انکے امیدکے مطابق نشستیں ملنی بظاہر مشکل نظر آرہی ہے ۔ بی جے پی زیادہ تو نقصان نظر نہیں اتا مگر اتنا تو پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی بیک فٹ پر ہوگی ۔
مودی کے بار بار ایک ہی باتیں دہرانے سے عوام بوریت محسوس کر رہی ہے اور عوام کو اچھی طرح معلوم ہو چکا ہے کہ یہ ادمی کے اندر کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ملک میں محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے ، پلوامہ کا جو حملہ ہوا مودی سرکار کو اپنی کمزوری اور غلطی محسوس کرنی چاھیئے تھی مگر انہوں نے ایسا نییں کیا ۔ ملک کسی طرف سے محفوظ نہیں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کو کچھ سبق نہیں سکھایا یہ ملک کو اور اس کی عوام کو سبز باغات دکھا کر لبھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مگر ملک کی عوام سمجھ دار ہے اب کسی بھکاؤے میں آنے والی نہیں ہیں ۔

YouTube video