گجرات میں زلزلے کے جھٹکے

   

احمد آباد ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے راجکوٹ میں اتوار کی رات تقریباً 8 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ گجرات میں ماضی میں 3 مرتبہ شدید زلزلے آئے تھے ۔ جن میں 2001 ء کا زلزلہ قابل ذکر ہے جس میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا ۔