جونا گڑھ، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں جونا گڑھ ضلع کے ونتھلي تھانے کے گانٹھلا علاقے میں آج علی الصبح ایک زبردست سڑک حادثے میں دولڑکیوں سمیت پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ سات نوجوان ایک فورڈ انڈیور گاڑی میں سوار ہوکر دیو سے یہاں واپس آ رہے تھے کہ اسی دوران گانٹھلا علاقہ کے قریب صبح دو بجے ان کی کار بے قابو ہو کر ایک پل کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ اس میں سوار دو لڑکیوں سمیت پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔دیگر دو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔