دہلی : چیف منسٹر دہلی و کنوینر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹلیجنس بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی بہت ہی کم اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کرے گی ۔ دوسری طرف کجریوال نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عام آدمی پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے ۔کجریوال نے عام آدمی پارٹی کو بھاری تعداد میں ووٹ دینے کی رائے دہندوں سے اپیل کی ۔ اتوار کو راج کوٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو عام آدمی پارٹی معمولی اکثریت سے گجرات میں حکومت قائم کرے گی ۔