نئی دہلی: اروند کیجریوال کو گجرات میں اپنی ریلی سے پہلے بی جے پی کے حامیوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کے حامیوں کا الزام ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر کے ‘ہندو مخالف’ ریمارکس کے بعد ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس غصے میں انہوں نے وڈودرا میں اروند کیجریوال کی ریلی سے پہلے ریلی کے مقام کے باہر لگے ہورڈنگز اور پوسٹر پھاڑ ڈالے۔ اروند کیجریوال کے پوسٹر کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے حامیوں نے پنجاب کے سی ایم بھگونت مان کے پوسٹر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔