گجرات میں مسلمانو ں کے ساتھ ناانصافی ، ویڈیو

,

   

بڑودہ(گجرات ) : ہندوستان ایک فرقہ وارانہ ہم آہنگی والا ملک ہے ۔ یہاں ہر طبقہ او ر ہر مذہب کے ماننے والے لوگ یہا ں پر سکون انداز میں رہتے ہیں ۔ ہر اچھائی کی جگہ برائی بھی ہوتی ہے کے مصداق گجرات کے بڑودہ علاقہ میں دیکھنے میں آیا ۔ گجرات کی حکومت بڑودہ علاقہ میں جس میں مسلمانو ں کے کم از کم دو ہزار مکانات تھے ۔ حکومت نے ان تمام مکانات کو منہدم کردیا ۔ یہاں کے لوگ بے گھر و بے سہارا ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے انہیں نئے مکانات بنا کر الاٹ کئے ۔

لیکن بڑودہ کے ہندو نہیں چاہتے ہیں کہ مسلمان ان کے پڑوسی بنیں ۔ نئے مکانات تعمیر کرنے کے بعد جیسے مسلمانوں کے حوالہ کئے یہاں رہنے والے ہندوؤں نے مسلمانو ںیہاں مکانات فراہم کئے جانے کو لے کر وبال پیدا کردیا ۔ او ر کہنے لگے کہ اگر یہاں مسلمانو ں کو مکانات فراہم کئے جائیں گے تو وہ احتجاجی دھرنا منعقد کریں گے ۔ بند کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ مکان نہ ملنے کے سبب یہاں کے مسلمان بے گھر و سہارا ہوگئے ہیں ۔ مسلمانو ں میں معاشی بد حالی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

مسلمانو ں کے بچوں کی تعلیم کا فقدان ہوگیا ہے اور ان کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے ۔ بعض سماجی کارکن کا خیال ہے کہ گجرات حکومت یہا ں مسلمانو ں کے ساتھ نارا سلوک کررہی ہے ۔ زبیر گوپلانی سماجی کارکن نے بتایا کہ گجرات مسلمانو ں او ر دلتوں کیساتھ ناانصافی کررہی ہے ۔ بی بی سی نیوز اردو نے اس حوالہ سے خصوصی رپورٹ پیش کی ہے ۔

YouTube video