٭شملہ : گجرات کے ایک لکھ پتی لیڈر کا 19 سالہ لاپتہ بیٹا دوارکیش ٹھاکر شملہ کی پولیس کو برتن دھوتے ہوئے دستیاب ہوا۔ وہ 14 اکتوبر کو کالج سے روانہ ہوا تھا لیکن گھر پہنچنے کے بجائے لب سڑک ہوٹلوں میں ملازمت کرنے لگا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کالج اور پرھائی ختم نہیں کرتا تھا اس لئے گھر سے فرار ہوگیا۔