احمد آباد: ریاست گجرات میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔ تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SPPI) میں ہفتہ کی شام بارش کا پانی داخل ہو گیا۔رن وے سمیت ایئرپورٹ کوریڈور میں پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اتوار کی رات 2 بجے ایئرپورٹ حکام نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پانی کو خصوصی چینلز سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروازوں کی آمدورفت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کئی مسافرین نے ایر پورٹ کیو،ڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہیہیں۔