احمد آباد: انڈین کوسٹ گارڈ اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے گجرات کے ساحل پر ایک ایرانی کشتی کو ضبط کیا جس میں 30 کیلو ہیروئن منتقل کی جارہی تھی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکٹ میں 150 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ ہندوستانی سمندری حدود میں جب یہ کشتی داخل ہوئی اس وقت اس میں عملہ کے 7 ایرانی افراد موجود تھے۔