گجویل /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک لگنے کے سبب ایک شخص فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے ککنور پلی منڈل مستقر کا رہنے والا 45 سالہ کمریا آج صبح اپنی بیوی پدما کے ہمراہ گاؤں کے قریب کھیت میں زرعی کام کی غرض سے جانے کے دوران کھیت میں موجود بور موٹر اسٹارٹ کرنے پر بور موٹر میں ہلچل نہ ہونے کی بناء قریب میں موجود برقی ٹرانسفارمر کے قریب برقی وائر ٹوٹا ہوا پایا گیا ۔ جس کو کمریا نے اپنے ہاتھ سے وائر کو پکڑنے کے دوران برقی شاک لگنے کے سبب بے ہوش ہوگیا ۔ جس کو افراد خاندان نے سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں نے بعد تفتیش مردہ قرار دیا ۔ ککنور پلی سب انپسکٹر آف پولیس مسٹر پشپاراج نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ۔
ٹراکٹر سے گرنے پر ایک شخص ہلاک
یلاریڈی /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر کے علاقہ بھوم پلی میں حادثاتی طور پر ٹراکٹر سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر راجیش کی تفصیلات کے مطابق بھوم پلی سے تعلق رکھنے والا 49 سالہ رمیش اپنے ذاتی ٹراکٹر سے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ کھیت میں کام کے دوران ٹراکٹر پلٹ جانے سے رمیش ٹراکٹر کے نیچے آکر دب گیا اور سر اور سینہ کو شدید زخمی ہونے سے مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہویگا ۔ متوفی کی بیوی اجیتا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
