گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 5پولیس ملازمین کورونا سے متاثر

   

نظام آباد ۔کورونا وائرس کی وباء میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین بھی اس وباء میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ پولیس کمشنر یٹ نظام آباد سے وابستہ ملازمین بھی کورونا کی زد میں آرہے ہیں ۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 5 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں کل ظاہر ہونے والے مثبت کیسوں میں 4 مثبت کیسس پولیس محکمہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہونے پر انہیں کوارنٹائن کرتے ہوئے ان کے پرائمری کنٹاکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ۔ نظام آباد سب ڈیویژن میں تین پولیس ملازمین اور آرمور سب ڈیویژن میں دو پولیس ملازمین کرونا سے متاثر ہے ۔ ہوم گارڈ سے لیکر اے ایس آئی سطح کے عہدیدار اس وباء میں متاثر ہے جس پر انہیں کوارنٹائن کردیا گیا ۔ حیدرآباد میں ڈیوٹی انجام دینے اور نظام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کرنے والے عہدیدار کرونا سے متاثر ہورہے ہیں اور ان کے ذریعہ دو افراد متاثر ہوئے ہیں اس واقعہ کے بعد عہدیداروں کی جانب سے واضح طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے کرونا کیلئے ڈیوٹی انجام دینے والے عہدیدار احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اطلاعات دی گئی ہے ۔ 50 سال عمر یافتہ افراد کو ڈیوٹیوں سے مشتنیٰ قرار دیا گیا ۔ آرمور سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی دو دنوں سے بخار ، سر میں درد ہونے پر ان کا معائنہ کرایا گیا اور یہ مثبت پائے گئے ۔ ضلع میں کل جملہ 9 کیسس ظاہر ہوئے ہیں ان میں نظام آباد کے 6 ، بودھن کا ایک ، سرکنڈہ میں ایک ، بھیمگل میں ایک کیس ظاہر ہوا ہے ۔ جملہ 39 خون کے معائنہ کئے گئے تھے ان میں سے 9 پازیٹیو ، 30 نگیٹیو کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور آج 23 نمونے حاصل کئے گئے ۔ سرکنڈہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ جنگلات کے عہدیدار پازیٹیو ظاہر ہونے پر انہیں ہوم آئسولیشن کردیا گیا ۔ محکمہ پولیس سے وابستہ ملازمین کو پازیٹیو ظاہر ہونے پر محکمہ پولیس میں ہلچل پیدا ہوگئی۔