گذشتہ رات سوشل میڈیا سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ ہوا ڈاؤن، صارفین تھے پریشان ،گھنٹوں بعد پھر کام ہوا شروع

,

   

سوشل میڈیا سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس پیر کو رات عالمی سطح پر ڈاون ہونے کی خبر ہے ، جس کی وجہ سے یوزرس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ انڈیا میں کل رات نو بجکر پندرہ منٹ سے واٹس ایپ اور فیس بک ڈاؤن ہوگیا ہے ، فیس بک ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ‘معاف کریں ، کچھ غلط ہوگیا ، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور ہم اس کو جلد سے جلد ٹھیک کرلیں گے جس کے بعد کئ گھنٹے تک واٹس ایپ اور فیس بک ڈاؤن رہا اور آخیر رات تین بجے کے بعد واٹس ایپ ، فیس بک ،انسٹاگرام کی دوبارہ سروس شروع ہوگئی ہے