گرام پنچایتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پنچایتی انتخابات کو لے کر گاؤں والوں میں کوئی تلخی نہیں ہونی چاہیے: صدر جمہوریہ

,

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ گرام پنچایتوں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صدر نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کو لے کر گاؤں والوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔ جہاں تک ممکن ہو تمام کمیونٹی کے کام باہمی رضامندی کی بنیاد پر کیے جائیں۔ صدر نے گجرات حکومت کی ‘سمرس گرام یوجنا’ پر روشنی ڈالی، جس میں اتفاق رائے کی بنیاد پر پنچایتی نمائندوں کا انتخاب کرنے والے گاؤں کو انعام دیا جاتا ہے۔
صدر نے قومی پنچایت ایوارڈ پیش کیے اور قومی پنچایت فروغ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ مرمو نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی مجموعی ترقی میں خواتین کی شرکت بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا، “خواتین کو اپنی اور اپنے خاندان اور معاشرے کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ فیصلہ سازی کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ میں بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کروں گی کہ وہ گرام پنچایتوں کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔