گرامی ایوارڈس تقریب میں

   

Ferty9 Clinic

اے آر رحمن اور بیٹی رحیمہ کی شرکت
لاس اینجلس ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے مایہ ناز موسیقار اے آر رحمن یہاں منعقدہ 2019ء گرامی ایوارڈس تقریب میں اپنی بیٹی رحیمہ کے ساتھ موجود تھے۔ یاد رہیکہ یہ وہی اے آر رحمن ہیں جنہوں نے 2009ء میں ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ کیلئے دو گرامی ایوارڈس حاصل کئے تھے، نے گرامی ایوارڈس تقریب کی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ تقریب میں رحمن سیاہ اور گرے رنگ کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے تھے ۔