بھوپال :بجرنگ دل کا کہنا ہے کہ ماضی میں کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب مسلم نوجوان گربا میں داخل ہو کر ہندو لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور پھر انھیں لو جہاد میں پھنسا لیتے ہیں۔نوراتری تہوار کو زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں، لیکن اس تہوار کو لے کر ابھی سے ماحول کشیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ اب اندور میں بجرنگ دل نے مسلمانوں کا نام لے کر سخت تنبیہ جاری کی گئی ہے اور کہا کہ مسلم سماج گربا پنڈالوں سے دور ہی رہیں، کیونکہ مسلم نوجوان کی جانب سے گربا پنڈالوں میں داخل ہو کر ہندو لڑکیوں کو جال میں پھنسایا جاتا ہے۔
اور پھر لو جہاد کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے۔