واشنگٹن 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ گردے کا قلب ( دل ) میں ایک خاص مقام ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ ریمارک اس وقت کئے جب انہوں نے ایک ایگزیکیٹیو آرڈر پر دستخط کئے جس کے ذریعہ امراض گردہ سے متعلق افراد کی طبی نگہداشت کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا انتظامیہ نئے علاج ڈھونڈنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔
