کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے لیڈران فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کے معاملے میں آج سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے ذریعہ ضمانت منظور کئے جانے پر جو روک لگائی ہے اس معاملے کی سماعت بدھ کو ہی ہوگی ۔قائم مقام چیف جسٹس راجیش بنڈل نے کہا کہ چاروں لیڈروںکی درخواستوں پر سی بی آئی کی اصل درخواست کے ساتھ کل بدھ کے روز سماعت ہوگی۔ اس کے نتیجے میں ان چار لیڈروں کے آج جیل سے رہا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔