گرفتاری کے خلاف نائیڈو کی جیل میں بھوک ہڑتال

   

وجئے واڑہ 2اکتو بر(یو این آئی) تلگودیشم قومی صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتاری کے خلاف بطوراحتجاج راجمندری جیل میں پیر کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔تلگودیشم نے اپنے لیڈروں اور کیڈرپر زوردیا تھاکہ وہ نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف گاندھی جینتی کے موقع پر بھوک ہڑتال کریں۔تلگودیشم نے اس پروگرام کو ستیہ میوا جیتے کا نام دیا ہے ۔نائیڈو کی بیوی بھونیشوری نے راجمندری مین بھوک ہڑتال کی۔ تلگودیشم لیڈروں کی بڑی تعداد جن میں خاتون لیڈروں وی انیتا، این راجکماری اور دیگر نے بھی شامل ہیں نے بھونیشوری کے ساتھ بھوک ہڑتال کی۔چندرابابونائیڈو کے فرزند و تلگودیشم قومی جنرل سکریٹری نارالوکیش نے بھی نئی دہلی میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک یہ بھوک ہڑتال کی۔تلگودیشم لیڈروں کی بڑی تعداد جن میں ارکان پارلیمنٹ کے نانی، کے راج موہن نائیڈو، کے رویندر اور وائی ایس آرکانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ آرکرشنم راجو اور انڈین جرنلسٹس یونین کے صدر کے سرینواس ریڈی شامل ہیں نے قومی دارالحکومت میں رکن پارلیمنٹ کے رویندر کمار کی قیامگاہ پر اس پروگرام میں حصہ لیا۔تلگودیشم اے پی یونٹ کے صدراچن نائیڈو نے منگل گری میں بھوک ہڑتال کی۔