حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آگ کو گواہ بناکر شادی کے بندھن میں باندھ جانے والے شوہر نے گرل فرینڈ کی مدد سے بیوی کا قتل کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے لمحہ آخر میں اس کو ناکام بنادیا ۔ یہ واقعہ ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ منڈل میں پیش آیا سب انسپکٹر ابھیشک ریڈی کے بموجب بادے پلی ٹاون پرانے بازار کے ونود اور انیتا کی چند دن قبل شادی ہوئی تھی ۔ تھوڑے دن سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ۔ ونود کی کویتا نامی ایک خاتون سے محبت ہوگئی جس پر ونود نے انیتا سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے کویتا سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہا تھا جمعرات کی صبح 4 بجے انیتا کو کار میں بٹھا کر لے گیا سازش کو محسوس کرتے ہوئے انیتا نے 4-30 بجے اس کی اطلاع جڑچرلہ سرکل انسپکٹر رمیش بابو کو دی ۔ اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر نے فون سگنل کی بنیاد پر پیچھا کرتے ہوئے 44 ویں نمبر قومی شاہراہ پر کار کی نشاندہی کرلی ۔ پولیس کی گاڑی کو پیچھا آتا دیکھ کر ونود اور اس کی گرل فرینڈ کویتا نے انیتا کو کار سے اتار کے راہ فرار اختیار کی ۔ انیتا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ن