حیدرآباد : /5 اپریل (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں کمسن بچی فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ زینب جو جل پلی علاقہ کے ساکن محمد صابر کی بیٹی تھی /30 مارچ کے دن گرم تیل کی زد میں آکر شدید جھلس گئی ۔ زینب مکان میں کھیل رہی تھی اور اس کی والدہ پکوان میں مصروف تھی ۔ ان کے مکان میں افطار کی تیاری جاری تھی کہ اس دوران زینب گرم تیل کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گئی جس کو فوری نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع
تیراکی کے دوران طالب علم غرق
حیدرآباد : /5 اپریل (سیاست نیوز) ادی بٹلہ کے علاقہ کنگاراکلاں میں ایک طالب علم غرقاب ہوگیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 19 سالہ کرن کمار جو اپو گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کنگاراکلاں علاقہ گیا تھا اور وہاں علاقہ میں ایک کواری میں جمع پانی کو دیکھ کر ساتھیوں نے تیراکی کا منصوبہ بنایا ۔ اسی دوران کرن کمار مشتبہ طور پر کواری میں غرقاب ہوگیا ۔ ع