حیدرآباد۔ ریاست میں گرمی کی شدت سے قدرے راحت کے بعد ایک بار پھر اس میں اضافہ کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناگرتنا نے بتایا کہ تلنگانہ میں موسم خشک ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور یہ معمول سے 2 تا 3 ڈگری اضافی ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آولد رہ سکتا ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت 37 ڈگری ہوسکتا ہے ۔