گرونانک دیو کی تعلیمات فرقہ وارانہ تفریق کو ختم کرتی ہیں : سونیا گاندھی

   

٭ کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی تعلیمات فرقہ وارانہ تفریق کو ختم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک کی باہمی پیار و محبت، بھائی چارہ اور سچائی کی تعلیمات ابدی ہیں۔ دنیا میں ہر کسی کو امن اور ہم آہنگی کے ساتھ جینے کیلئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔