گروپ 2 امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل

   

/6 اور /7 ڈسمبر کو ریاست کے 33 اضلاع میں امتحان کا انعقاد
حیدرآباد : /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے /6 اور /7 ڈسمبر کو گروپ ۔ 2 جائیدادوں پر تقررات کے امتحان کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ کمیشن کے دفتر میں اس سلسلہ میںایک اجلاس ہوا جس میں تمام اور کا جائزہ لیا گیا ۔ واضح رہے کہ گروپ ۔ 2 کا امتحان جاریہ سال /29 اور /30 اگست کو ہونے والا تھا ۔ امیدواروںکی اپیل پر پبلک سرویس کمیشن نے امتحان کو ملتوی کرکے /2 اور /3 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم اسمبلی انتخابات کیلئے شیڈول کی اجرائی کے بعد پھر /6 اور /7 ڈسمبر کو امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں کمیشن سکریٹری انیتا رامچندرن نے ریاست کے 33 اضلاع کے کلکٹرس کو امتحان کے انعقاد ، سہولتوں کی فراہمی ، قواعد پر عمل کے علاوہ دیگر امور پر تجاویز اور مشورے دیئے ۔ ماضی میں نشاندہی کردہ مراکز میں ہی امتحان کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگر امتحانی مراکز میں تبدیلی ہور ہی ہے تو اس کی کمیشن کو اطلاع دینے پر زور دیا ۔ چیف سپرنٹنڈنٹ آفس میں لازمی سی سی کیمرے نصب کرنے وہیں کانفیڈنشیل میٹریل اوپن کرکے تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ او ایم آر شیٹس ، پرچوں کی جانچ ، پرچوں کو پیاک کرنے اور سل لگانے جیسے تمام امور کو بڑی احتیاط و حفاظت کے ساتھ انجام دینے اور /7 ڈسمبر کو فائنل رپورٹ کمیشن کو روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ن