نظام آباد:10؍ جولائی ( محمد جاوید علی) محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد کی جانب سے گروپ II اور III فری کوچنگ کا اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پرآغاز ہوچکا ہے جسمیں گروپ II کی (783) اور گروپ III کی (1388) جائیدادیں بتلائی گئی ہیں جسکے لئے ماہرین فیکلٹیز کی خدماتِ حاصل کی جارہی ہیں جو صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک کوچنگ رہے گی جو (45) دنوں تک کوچنگ رہے گی خواہشمند حضرات رجسٹریشن کاپی کے ساتھ اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948956994 اور 9700351786 پر رابطہ کریں۔
اگست میں گلبرگہ یونیورسٹی کا کانوکیشن
گلبرگہ 10جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائیس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی مسٹر پروفیسر دیا نند اگاسار نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گھیلوت جو گلبرگہ یانیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں انھوں نے ماہ اگست کے پہلے ہفتہ میں گلبرگہ یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن میں شرکت کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے وزیر اعلی ٰ تعلیم کرناٹک ایم سی سدھاکر بھی اس کانوکیشن میں شرکت کریں گے ۔