حیدرآباد۔/28 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری نوین نکویس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سرٹیفکیٹ ویریفکیشن کا عمل مکمل ہونے والے گروپ IV معذور امیدواروں کے جاریہ ماہ 30 جولائی سے آئندہ ماہ 5 اگسٹ تک میڈیکل ٹسٹ منعقد ہوگا۔ ایرا گڈہ کے منٹل کیئر گورنمنٹ ہاسپٹل میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے آئزم، ذہنی عارضے اور ذہنی معذوری والے امیدواروں کے طبی معائنے کرائے جائیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہال ٹکٹ، آدھار کارڈ، تعلیمی قابلیت کے سرٹیفکیٹ، پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ ، ارکان خاندان کے ہمراہ شرکت کریں جبکہ روزانہ میڈیکل بورڈ کے شیڈول کو کمیشن کی ویب سائیٹ پر پیش کیا گیا ہے۔ نوین نکولس نے مزید بتایا کہ ڈیویژنل اکاؤنٹس آفیسر ( ورک ) گریڈ 2 جائیدادوں کیلئے منعقدہ امتحانات کی ابتدائی کلید 31 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ ابتدائی کلید پر اعتراضات یکم تا 5 اگسٹ کمیشن کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ لنک کے ذریعہ ہی وصول کئے جائیں گے۔2